0
Monday 17 Apr 2017 00:55
مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کی ضرورت پر زور

امریکہ ایران گیس پائپ لائن کی حمایت کرے، افغانستان میں داعش کی موجودگی علاقائی اور عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، فیصل نیاز ترمذی

افغان جنگ کے خاتمہ اور خطے میں امن و استحکام کیلئے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات واحد راستہ ہیں
امریکہ ایران گیس پائپ لائن کی حمایت کرے، افغانستان میں داعش کی موجودگی علاقائی اور عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، فیصل نیاز ترمذی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی علاقائی اور عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، جس کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ یہ بات پاکستانی قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی نے یونیورسٹی آف مشی گن میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیمینار کا اہتمام یونیورسٹی کے سینٹرل فار سائوتھ ایشین سٹڈیز نے کیا، جس کا موضوع ’’پاکستان اینڈ کرنٹ جیو پولیٹکس‘‘ تھا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فیصل نیاز ترمذی نے کہا افغان جنگ کے خاتمہ اور خطے میں امن و استحکام کیلئے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات واحد راستہ ہیں۔ اپنے خطاب میں ترمذی نے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کیلئے امریکہ کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم بھی کیا، تاہم انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ بھارت نے ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا مشرق وسطٰی میں امن و استحکام کیلئے سعودی عرب اور ایران کے درمیان اتفاق رائے ناگزیر ہے اور پاکستان، سعودی عرب اور ایران کے درمیان اختلافات کے خاتمے کیلئے ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایران، پاکستان، بھارت گیس پائپ لائن کی تعمیر کی حمایت کرے۔
خبر کا کوڈ : 628484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش