QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، 2 نوجوان سیلفی لیتے ہوئے دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق

17 Apr 2017 15:31

مقامی افراد کے مطابق جاں بحق ہونے والا حسن ڈی آئی خان اندرون سٹی جبکہ جرار علی داربن چونگی کا رہائشی تھا۔ دوسری جانب عوام نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ دریا میں لوگوں کے نہانے پر بھی سخت پابندی لگائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونماء نہ ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعل خان کے رہائشی 2 نوجوان جرار علی اور حسن آج دریائے سندھ کے کنارے سلیفیاں بنا رہے تھے کہ اس دوران اچانک دونوں دریا میں گر کر ڈوب گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جنہوں نے حسن کی لاش نکال لی جبکہ جرار علی کی تلاش جاری ہے۔ مقامی افراد کے مطابق جاں بحق ہونے والا حسن ڈی آئی خان اندرون سٹی جبکہ جرار علی داربن چونگی کا رہائشی تھا۔ دوسری جانب عوام نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ دریا میں لوگوں کے نہانے پر بھی سخت پابندی لگائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونماء نہ ہوں۔


خبر کا کوڈ: 628489

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/628489/ڈی-آئی-خان-2-نوجوان-سیلفی-لیتے-ہوئے-دریائے-سندھ-میں-ڈوب-کر-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org