QR CodeQR Code

وزیراعظم سے امریکی مشیر سلامتی میک ماسٹر کی ملاقات، پاک امریکہ تعلقات، خطے اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

17 Apr 2017 13:13

اس سے قبل امریکی مشیر برائے قومی سلامتی میک ماسٹر نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔ ذرائع کیمطابق وزرات خارجہ اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی مشیر برائے قومی سلامتی میک ماسٹر نے وزیراعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر کی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، خطے اور افغانستان کی صورتحال سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل امریکی مشیر برائے قومی سلامتی میک ماسٹر نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وزرات خارجہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق مشیر خارجہ نے میک ماسٹر کو پاک، بھارت تعلقات، کشمیر میں بھارتی مظالم، پاکستان میں بھارتی مداخلت اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور پاکستان دشمن سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 628492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/628492/وزیراعظم-سے-امریکی-مشیر-سلامتی-میک-ماسٹر-کی-ملاقات-پاک-امریکہ-تعلقات-خطے-اور-افغانستان-صورتحال-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org