QR CodeQR Code

کرم ایجنسی کے عوام کا ترقیاتی فنڈز کے ضیاع کیخلاف مظاہرہ

17 Apr 2017 20:14

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سابق ادوار میں علاقے کیلئے ترقیاتی فنڈز میں مبینہ خورد برد پرنیب، گورنر ہاوس اور فاٹا سیکرٹریٹ حکام نے کوئی نوٹس نہیں لیا جبکہ این اے 38 کرم میں 2013ء میں عام انتخابات نہ ہونے سے ترقیاتی کام متاثر ہوئے اور کروڑوں روپے کا فنڈ ضائع ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کرم ایجنسی نے این اے 38 کرم ایجنسی کا ترقیاتی فنڈز ضائع ہونے اور سابق ادوار میں ترقیاتی فنڈز کا احتساب نہ ہونے کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی قیادت پی ٹی آئی فاٹا کے رہنما عمران خان کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سابق ادوار میں علاقے کیلئے ترقیاتی فنڈز میں مبینہ خورد برد پرنیب، گورنر ہاوس اور فاٹا سیکرٹریٹ حکام نے کوئی نوٹس نہیں لیا جبکہ این اے 38 کرم میں 2013ء میں عام انتخابات نہ ہونے سے ترقیاتی کام متاثر ہوئے اور کروڑوں روپے کا فنڈ ضائع ہوگیا۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ گزشتہ پندرہ بیس سال کے دوران حلقہ این اے 38 میں ترقیاتی کاموں اورعوامی مسائل کے حل کیلئے اربوں روپے کا فنڈ جاری کیا گیا لیکن منتخب نمائندوں نے صحیح طرح فنڈز خرچ نہیں کئے اور مبینہ طور پر نمائندوں نے اس میں خورد برد کی، تمام سابق منتخب نمائندوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ حلقے کا فنڈز ضائع ہونے کیخلاف جلد سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرینگے اور گورنر ہاوس و فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرے بھی کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 628589

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/628589/کرم-ایجنسی-کے-عوام-کا-ترقیاتی-فنڈز-ضیاع-کیخلاف-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org