QR CodeQR Code

توہین رسالت ؐ کے قانون کا انتقامی کاروائیوں کے لئے غلط استعمال کیا جارہا ہے، علامہ عباس کمیلی

17 Apr 2017 20:16

ایک بیان میں جعفریہ الائنس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایک عرصے سے ہم یہ کہتے آئے ہیں کہ اس کی آڑ میں بے گناہوں کو قتل کیا جارہا ہے جس کی روک تھام ہر سطح پر ضروری ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ اس قانون کا غلط استعمال کرنے والوں کو بھی وہی سزا ملے گی، جو اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو ملنی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان اور ادارہ فیتھ کے سربراہ علامہ محمد عباس کمیلی کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ مشال خان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت کو یہ یاد دہانی کراتے ہیں کہ ایک عرصے سے ہم یہ کہتے آئے ہیں کہ ملک میں ایک عرصے سے توہین رسالت کے قانون کا انتقامی کاروائیوں کے لئے غلط استعمال کیا جارہا ہے، اس کی آڑ میں بے گناہوں کو قتل کیا جارہا ہے جس کی روک تھام ہر سطح پر ضروری ہے، خدا کا شکر ہے کہ اب چیف جسٹس اور دیگر مقتدر حلقوں نے بھی اس امر کا نوٹس لیا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ اس قانون کے غلط استعمال کرنے والوں کو بھی وہی سزا ملے گی، جو اس جرم کا ارتکاب کر نے والوں کو ملنی چاہیئے تاکہ کوئی بھی بے گناہ انسان مذہبی تعصب کی بھینٹ نہ چڑھایا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 628590

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/628590/توہین-رسالت-کے-قانون-کا-انتقامی-کاروائیوں-لئے-غلط-استعمال-کیا-جارہا-ہے-علامہ-عباس-کمیلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org