0
Monday 17 Apr 2017 22:03

کراچی، رینجرز اختیارات کی بحالی کیلئے تاجروں کا حکومت کو 3 دن کا الٹی میٹم

کراچی، رینجرز اختیارات کی بحالی کیلئے تاجروں کا حکومت کو 3 دن کا الٹی میٹم
اسلام ٹائمز۔ رینجرز اختیارات کی بحالی کیلئے تاجروں نے حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت ختم ہوئے دو روز ہوگئے لیکن توسیع کی سمری پر دستخط نہ ہو پائے، آل کراچی تاجر اتحاد نے صوبائی حکومت کو اختیارات میں توسیع کیلئے تین دن کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ تین دن میں رینجرز کو اختیارات نہ ملے تو تاجر کراچی کی سڑکوں پر ہوں گے۔ یاد رہے کہ ہفتے کی شب حاصل خصوصی اختیارات کی مدت مکمل ہونے پر رینجرز نے اہلکاروں کو چوکیوں، ناکوں اور دیگر مقامات سے ہیڈکواٹرز بلالیا جبکہ شہر بھر میں اسنیپ چیکنگ بھی روک دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے پانچ اپریل کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو رینجرز کے خصوصی اختیارات میں نوے روز کی توسیع کیلئے سمری ارسال کی تھی، جو تاحال وزیراعلیٰ کی منظوری کی راہ تک رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں سابق صدر آصف علی زرداری کے چار ساتھیوں کی گمشدگی پر سندھ حکومت سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے سمری پر تاحال دستخط نہیں ہوسکے۔ واضح رہے کہ سندھ میں کارروائیوں پر سندھ حکومت تحفظات پر پہلے بھی رینجرز کو اختیارات دینے کا معاملہ لٹک گیا تھا، جس پر وفاق کو رینجرز اختیارات کیلئے مداخلت کرنا پڑی تھی۔
خبر کا کوڈ : 628606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش