0
Monday 17 Apr 2017 23:43

کرک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کرک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق گھات لگائے نامعلوم ملزم نے مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت سے واپس آنے والے افراد کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔ فائرنگ کے واقعے میں دیگر 2 افراد زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال کرک منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاشیں بھی پوسٹ مارٹم کیلئے اسی اسپتال روانہ کر دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے پیچھے خاندانی جھگڑا ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے اور واقعے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آور کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 628626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش