QR CodeQR Code

شانگلہ میں سرچ آپریشن کے دوران 17 مشتبہ افراد گرفتار

18 Apr 2017 00:55

ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں میں موث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے تاہم زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے شانگلہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے شانگلہ کی تحصیل الپوری اور تحصیل پورن میں سرچ آپریشن کے دوران 17 مشتبہ افراد کو دھرلیا۔ ڈی پی او راحت اللہ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے، جس میں کلاشنکوف، 36 پستول، 6 رائفلز، 5 شارٹ گن اور کارتوس شامل ہیں جبکہ ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں میں موث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے تاہم زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 628630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/628630/شانگلہ-میں-سرچ-ا-پریشن-کے-دوران-17-مشتبہ-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org