0
Tuesday 18 Apr 2017 08:08

کشمیریوں پر مظالم، مظفرآباد میں بھارت مخالف ریلی

کشمیریوں پر مظالم، مظفرآباد میں بھارت مخالف ریلی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر یہاں بھارت مخالف احتجاجی دھرنا و ریلی کا انعقاد ہوا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جنہوں نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں، فورسز کی جانب سے جوانوں کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی۔ دھرنے میں وائس چیئرمین انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس جموں و کشمیر مشتاق الاسلام، تحریک آزادی جموں و کشمیر کے چیئرمین عبدالعزیز علوی، بلوچ قبیلہ کے سردار ظفر اللہ خان شاہوانی، سینٹرل بار کے صدر راجہ آفتاب، پیپلزپارٹی کے سابق میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید میر، پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ کو آگے بڑھ کر بھارت کے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، شرکاء نے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔
خبر کا کوڈ : 628667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش