QR CodeQR Code

کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے ڈیڑھ کلو گرام منشیات برآمد

18 Apr 2017 16:47

مسافر منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کیلئے لے جا رہا تھا، حکام کے مطابق عالمی منڈی میں منشیات کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر سے ڈیڑھ کلو منشیات برآمد کرلی گئ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے ڈیڑ ھ کلو گرام منشیات برآمد کرلی ہے۔ کسٹمز حکام کے مطابق مسافر سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کیلئے لے جا رہا تھا، حکام کے مطابق عالمی منڈی میں منشیات کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے، جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 628762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/628762/کراچی-ایئرپورٹ-پر-مسافر-سے-ڈیڑھ-کلو-گرام-منشیات-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org