0
Tuesday 18 Apr 2017 19:24

وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وزارت پانی و بجلی پر برہم

وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وزارت پانی و بجلی پر برہم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ سے متعلق وزارت پانی و بجلی کی وضاحت پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بروقت منصوبہ بندی نہ کرنے والے اہلکاروں پر ذمہ داری عائد کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ کمی کو پورا کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے کر عوام کو بجلی فراہم کی جائے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں بجلی کی پیداوار میں کمی کے عوامل کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ محکموں کی طرف سے کوتاہی برتنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے موسم کی شدت اور ڈیموں میں پانی کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے قبل ازوقت منصوبہ بندی کیوں نہیں کی۔ وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ عوام کو پہنچنے والی تکلیف کا جلدازجلد ازالہ کیا جائے اور بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جس قدر ممکن ہو لوڈشیڈنگ میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ وزارت پانی وبجلی کی طرف سے اجلاس کو بتایا گیاکہ گرمی کی شدت میں غیرمتوقع اضافہ ہوجانے سے بجلی کی طلب ایک دم بڑھ گئی جو2500 میگاواٹ سے بھی زیادہ ہے جبکہ ڈیموں میں پانی کی مطلوبہ مقدار دستیاب نہیں۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ گرمی بڑھنے سے پانی کی آمد کا سلسلہ شروع ہوجائے گا تو ڈیمز سے بجلی کی پیداوار بہتر ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 628806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش