QR CodeQR Code

بھکر کے علاقہ منکیرہ میں وین اور کار کے مابین تصادم، 5 افراد جاں بحق، 19 زخمی

18 Apr 2017 19:54

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ دوران سفر کار کا ٹائی راڈ کھلنے سے پیش آیا ہے۔ نعشوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھکر کے علاقہ منکیرہ کے قریب مسافر وین اور کار کے درمیان تصادم کے باعث 5 افراد جاں بحق جب کہ 19 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بھکر کی تحصیل منکیرہ میں جھنگ روڈ پر نوشاہ والا اسٹاپ کے قریب کار مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 19 زخمی ہوگئے۔ نعشوں اور زخمیوں کو ابتدائی طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منکیرہ منتقل کیا گیا جہاں مناسب طبی سہولیات نہ ہونے پر شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بھکر لے جایا گیا۔ ریسکیو حکام اور اسپتال انتطامیہ کے مطابق زخمیوں میں اکثریت خواتین کی ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ دوران سفر کار کا ٹائی راڈ کھلنے سے پیش آیا ہے۔ نعشوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 628813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/628813/بھکر-کے-علاقہ-منکیرہ-میں-وین-اور-کار-مابین-تصادم-5-افراد-جاں-بحق-19-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org