0
Tuesday 18 Apr 2017 21:20

توہین رسالت کا قانون قرآن و حدیث اور فقہ حنفیہ کیخلاف ہے، جاوید غامدی

توہین رسالت کا قانون قرآن و حدیث اور فقہ حنفیہ کیخلاف ہے، جاوید غامدی
اسلام ٹائمز۔ معروف مذببی سکالر جاوید احمد غامدی نے کہا ہے کہ ’’پوری قوم مشال کی موت کی ذمہ دار ہے اور توہین رسالت کا قانون قرآن و حدیث اور فقہ حنفیہ کیخلاف ہے۔ مذہبی سکالر جاوید غامدی نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے توہین رسالت قانون کے حوالے سے کہا کہ یہ قانون نہ صرف قرآن و حدیث کیخلاف ہے بلکہ یہ توہین اسلام بھی ہے، اللہ نے کبھی بھی اس قانون کو نازل نہیں کیا۔ انٹرویو کے دوران جاوید غامدی سے مشال خان کے قتل کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ پوری قوم مشال کی موت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مذہبی سکالرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سکالرز اور صوفی لوگوں کو تعلیم دینے کی طرف توجہ نہیں دیتے، لوگوں کو اسلام کے مطابق ایک دوسرے سے بات اور سلوک کرنے کا نہیں پتا، یہ علماء کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو بتائیں کے ان کے ایسے اقدامات جوکہ نفرت پھیلانے کا باعث بنیں وہ اسلامی تعلیمات کیخلاف ہیں۔ جاوید غامدی سے پوچھا گیا کہ ریاست کو اس حالت میں کیا کرنا چاہیے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہماری ریاست علماء اور لوگوں کے جذباتی ہونے سے ڈرتی ہے، اگر حکومت اس معاملے پر کوئی اقدام اٹھاتی ہے تو ان کو اپنی سیٹیں کھونے کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے، مگر اب وقت آگیا ہے کہ علماء اور سیاستدانوں کو ملکر اس معاملے کو حل کرنا چاہیئے، انہیں لوگوں کو بتانا چاہیے کہ توہین رسالت حضرت محمد (ص) کی تعلیمات کیخلاف ہے، یہ نہ تو اللہ کا پیغام ہے اور نہ ہی اسلام کا پیغام۔ یاد رہے کہ جاوید احمد غامدی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں جس کے بعد انہوں نے پاکستان چھوڑ دیا ہے جبکہ ان کے تین قریبی دوستوں کو قتل کیا جاچکاہے۔
خبر کا کوڈ : 628824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش