0
Tuesday 18 Apr 2017 23:46

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت جڑواں شہروں، لاہور، قصور، اٹک اور جہلم  سمیت خیبر پختونخوا میں سوات، چترال، مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم بعض مقامات پر کچے مکانات گرنے کی اطلاعات ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 180 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔
خبر کا کوڈ : 628856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش