0
Wednesday 19 Apr 2017 07:07

راولا کوٹ، ضلع پونچھ میں پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا

راولا کوٹ، ضلع پونچھ میں پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ ضلع پونچھ میں پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر پونچھ راجہ طاہر ممتاز نے ڈی ایچ او آفس راولاکوٹ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اس مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ڈی ایچ او پونچھ ڈاکٹر داود خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے آزادکشمیر اس وقت پولیو فری ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے آزادکشمیر میں پولیو کا کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا یہ سب محکمہ صحت کے ملازمین کی محنت و کاوش کا نتیجہ ہے کہ ہم پولیو جیسے موذی مرض سے محفو ظ ہیں۔ پولیو مہم ۲۱اپریل تک جاری رہے گی اس دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی، بچوں کے والدین اور ورثا پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو پولیو مہم کے حوالے سے شکایت ہو یا کسی جگہ پولیو اہلکار نہیں پہنچتے تو اس کی بروقت اطلاع ڈی ایچ آفس راولاکوٹ کے کنٹرول لائن کو دی جائے تاکہ شکایات کا بروقت ازالہ ہو سکے۔ اس موقع پر ایس ڈی او ظفر خان، شہزاد خالد اور دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 628871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش