0
Wednesday 19 Apr 2017 17:47

آرمی چیف کیجانب سے اے پی ایس پشاور اور دیگرحملوں میں ملوث 30 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق

آرمی چیف کیجانب سے اے پی ایس پشاور اور دیگرحملوں میں ملوث 30 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے 30 دہشتگردوں کی سزائے موت کے وارنٹس کی توثیق کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ دہشتگرد اے پی ایس پشاور پر حملے اور اغواء و دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ سزا پانے والے دہشتگردوں نے سیدو شریف ایئرپورٹ اور عام شہریوں پر بھی حملے کئے۔ یہ دہشتگرد فرنٹیئر کور کے جوانوں کو شہید کرنے میں بھی ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 30 دہشتگردوں کے بلیک وارنٹ پر دستخط کئے اور ان دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سزائے موت پانے والے یہ دہشتگرد آرمی پبلک اسکول حملے، سیدو شریف ایئرپورٹ حملے، عام شہریوں، فوج، فرنٹیئر کور اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے اغواء و قتل میں ملوث تھے۔ واضح رہے کہ 21ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم ہونے والی فوجی عدالتوں سے اب تک دہشتگردی میں ملوث کئی مجرمان کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے، جن میں سے کئی کو آرمی چیف کی توثیق کے بعد تختہ دار پر لٹکایا بھی جا چکا ہے۔  فوجی عدالتوں کو دیئے گئے یہ خصوصی اختیارات رواں برس 7 جنوری کو ختم ہوگئے تھے، تاہم مارچ کے مہینے میں پہلے قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ میں فوجی عدالتوں میں 2 سالہ توسیع کے لئے 28ویں آئینی ترمیم کا بل دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا گیا تھا، اس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے 23ویں آئینی ترمیم سمیت آرمی ایکٹ 2017ء پر دستخط کر دیئے تھے، جس کے بعد فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید 2 سال کی توسیع ہوگئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 629077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش