0
Wednesday 19 Apr 2017 19:19

پاراچنار، تعلیمی ایمرجنسی نافذ ہونے کے موقع پر واک کا اہتمام

پاراچنار، تعلیمی ایمرجنسی نافذ ہونے کے موقع پر واک کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار گورنر ہاوس میں فاٹا سیکرٹریٹ اور پاک رولر ڈویلپمنٹ پروگرام کی جانب سے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کے سلسلے میں واک اہتمام کیا گیا۔ گورنر ہاؤس پاراچنار میں فاٹا سیکرٹریٹ اور پاک رولر ڈویلپمنٹ پروگرام ( PRDP ) کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر کرم شاہد علی خان، ایجنسی ایجوکیشن آفیسر سید حسین آفریدی اور دیگر مقررین نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کی جانب سے فاٹا میں جو تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ کرم ایجنسی میں اس کو 100 فیصد عملی جامہ پہنایا جائے گا اور تمام بچوں کو سکول میں داخلے کو یقینی بنایا جائے گا۔ تقریب میں ہلال احمر کے ایجنسی سیکٹری اقبال بنگش اور دیگر ارکان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ہلال احمر کے ٹیم کا کہنا تھا کہ وہ ایجنسی میں تعلیم کے فروغ کے حوالے سے بھر پور کوشش کریں گے۔ اس موقع پر واک بھی کیا گیا۔ جس میں سکولوں کے بچوں، اساتذہ اور عمائدین نے بھی شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے مختلف قسم کے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر تعلیمی ایمرجنسی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ہیومن رایٹس آرگنائزیشن کرم ایجنسی کے کوارڈنیٹر عظمت علی زئی نے کہا کہ فاٹا سرکاری سکولوں کی حالت انتہائی خراب ہے اور بعض سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے حکومتی عدم توجہی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں داخل کروا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگے اشتہارات کی بجائے اگر صحیح معنوٖں میں تعلیم پر توجہ دیں تو فاٹا میں تعلیمی حالت بہتر بنائی جاسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 629101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش