QR CodeQR Code

پاناما کیس کے فیصلے سے کراچی کے بنیادی مسائل پر فرق نہیں پڑنے والا، مصطفیٰ کمال

19 Apr 2017 23:25

کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد کراچی کا کچرا اور دیگر مسائل حل نہیں ہو جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد کراچی کا کچرا اور دیگر مسائل حل نہیں ہو جائیں گے، کل آنے والا فیصلہ کچھ بھی ہو، کراچی کے بنیادی مسائل پر فرق نہیں پڑنے والا۔ کراچی پریس کلب کے باہر عوامی مسائل کے حل کیلئے دیئے گئے احتجاجی دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم پانی مانگ رہے ہیں اور کچرا اٹھانے کا کہہ رہے ہیں، جبکہ آج اجلاس میں پاناما کیس کے حوالے سے بات کی گئی ہے، ہم موجودہ حکمرانوں سے بنیادی وسائل مانگ رہے ہیں، کل پاناما کیس کے فیصلے کے بعد کراچی کو پانی نہیں مل جائے گا اور نہ ہی سندھ حکومت کی جانب سے اداروں پر قبضے واپس ہو جائیں گے۔



خبر کا کوڈ: 629153

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/629153/پاناما-کیس-کے-فیصلے-سے-کراچی-بنیادی-مسائل-پر-فرق-نہیں-پڑنے-والا-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org