QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی کا پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

20 Apr 2017 00:27

اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ پارٹی اجلاس میں پانامہ کیس پر مشاورت کی گئی۔ کل 2 بجے پھر اجلاس ہوگا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کا پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ، پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے کی بھی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔ سابق صدر آصف ذرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پیپلزپارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں پانامہ کیس کے ممکنے فیصلے کے بعد کی صورتحال اور پارٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ پارٹی اجلاس میں پانامہ کیس پر مشاورت کی گئی۔ کل 2 بجے پھر اجلاس ہوگا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس پر پارٹی سمجھتی ہے کہ یہ فیصلہ دور رس نتائج کا حامل ہے۔ فیصلے کے بعد ردعمل بھی دیں گے، لائحہ عمل بھی بنائیں گے۔ پارٹی قیادت زرداری ہاوس میں ہی فیصلہ سنے گی۔ اجلاس میں لوڈشیڈنگ، نیشنل ایکشن پلان اور لاپتہ افراد کے معاملہ پر بھی بات کی گئی۔ فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رینجرز کے معاملہ پر وفاقی اور صوبائی حکومت فیصلہ کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 629167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/629167/پیپلزپارٹی-کا-پنجاب-اور-خیبر-پختونخوا-میں-عوامی-رابطہ-مہم-شروع-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org