QR CodeQR Code

پشاور، پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کانسٹیبل جاں بحق، اشتہاری گرفتار

20 Apr 2017 14:29

واقعہ کیبعد پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا، جسکے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں تھانہ انقلاب کی حدود خارے کلے میں چھاپے کے دوران اشتہاری کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق جبکہ سب انسپکٹر شدید زخمی ہوگیا، جوابی کارروائی میں اشتہاری بھی مارا گیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ شب رات گئے تھانہ انقلاب میں اطلاع دی گئی کہ ڈکیتیوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری خارے کلے میں واقع اپنے مکان میں موجود ہے، جس پر کارروائی کرتے ہوئے مکان پر چھاپہ مارا گیا، مکان میں موجود ملزم نے پولیس کی نفری پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں سب انسپکٹر علی حسن اور کانسٹیبل شاہ فیصل شدید زخمی ہوگئے، تاہم جوابی کارروائی میں اشتہاری و ڈکیت گروہ کا سرغنہ شاہ ولی بھی مارا گیا۔ پولیس کے مطابق مجروح اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں بعد ازاں کانسٹیبل شاہ فیصل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، جس کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 629294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/629294/پشاور-پولیس-اور-ملزم-کے-درمیان-فائرنگ-کا-تبادلہ-کانسٹیبل-جاں-بحق-اشتہاری-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org