QR CodeQR Code

15 دینی جماعتوں نے ملعون پادری کے قتل کا فتویٰ جاری کر دیا

3 Apr 2011 20:59

اسلام ٹائمز:رہنماﺅں نے کہا ہے کہ کلام اللہ، شعائر اللہ کی توہین کرنے والا ملعون بدبخت لعنتی شخص شریعت اسلامیہ میں واجب القتل ہے اس ضمن میں علماء اسلام کے فتوے بھی آ چکے ہیں جن کی ہم بھرپور تائید و حمایت کرتے ہیں۔ رہنماﺅں نے کہا کہ ناموس قرآن و رسالت کی توہین سراسر عالمی دہشت گردی ہے


لاہور:اسلام ٹائمز۔ورلڈ پاسبان ختم نبوت سمیت تمام مکاتب فکر کی پندرہ دینی جماعتوں کے رہنماﺅں مفتی سیف اللہ خالد (علماء و مشائخ کونسل)، مولانا حسین احمد (جے یو آئی) پیر سید زوار حسین بخاری (جے یو پی)، میاں محمد اویس (مجلس احرار اسلام)، علامہ شعیب الرحمن (جماعت اسلامی) مولانا عبداللہ روپڑی (جمعیت اہلحدیث)، پروفیسر علامہ عبدالکریم طاہر (جمعیت اہلسنت)، علامہ وقار حیدر نقوی (تحریک ملت جعفریہ) مفتی سید عاشق حسین (تحریک سواد اعظم)، پیر سیف اللہ چشتی (جمعیت مشائخ)، پیر سلمان منیر (تحریک ختم نبوت)، علامہ عمران قادری (تنظیم اہلسنت)، مفتی مقبول الٰہی (مجلس علماء پاکستان) اور مولانا غلام حسین نعیمی (تحریک اتحاد بین المسلمین) نے کلام اللہ قرآن حکیم کی توہین کرنے پر ملعون پادری ٹیری جونز کو واجب القتل قرار دیدیا ہے اور کہا ہے کہ کلام اللہ، شعائر اللہ کی توہین کرنے والا ملعون بدبخت لعنتی شخص شریعت اسلامیہ میں واجب القتل ہے۔ اس ضمن میں علماء اسلام کے فتوے بھی آ چکے ہیں جن کی ہم بھرپور تائید و حمایت کرتے ہیں۔ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ان رہنماﺅں نے کہا کہ ناموس قرآن و رسالت کی توہین سراسر عالمی دہشت گردی ہے جن کا ناپاک مقصد دنیائے انسانیت کا امن تباہ و برباد کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 62933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/62933/15-دینی-جماعتوں-نے-ملعون-پادری-کے-قتل-کا-فتوی-جاری-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org