QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے آر آئی یو برانچ سے تعلق رکھنے والے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

20 Apr 2017 19:12

عینی شاہدین کیمطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے اور فائرنگ کرنے کیبعد چمن چوک کیطرف فرار ہو گئے، واقعہ کے فوراََ بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ دونوں پولیس اہلکاروں کے جسد خاکی پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد ایک بار پھر سے سرگرم ہو گئے ہیں، بھرے بازار میں پولیس کے دو اہلکاروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ دونوں پولیس اہلکاروں کا تعلق آر آئی یو برانچ سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق شام 5 بج کر 40 منٹ پر اندرون رحیم بازار بمقام مسجد عبدالحق کے سامنے آر آئی یو برانچ سے تعلق رکھنے والے 2 پولیس اہلکاروں وقاص اور کامران کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، عینی شاہدین کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے اور فائرنگ کرنے کے بعد چمن چوک کی طرف فرار ہو گئے، واقعہ کے فوراََ بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ دونوں پولیس اہلکاروں کے جسد خاکی پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 629385

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/629385/ڈی-آئی-خان-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-آر-یو-برانچ-تعلق-رکھنے-والے-2-پولیس-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org