QR CodeQR Code

مختلف احتجاجی مظاہروں کے باعث پشاور شہر جام، عوام رُلنے پر مجبور

20 Apr 2017 20:08

صوبہ بھر کے اساتذہ کیجانب سے صوبائی اسمبلی کے سامنے جاری دھرنے کے باعث جی ٹی روڈ، چارسدہ روڈ، سخی چشمہ، شامی روڈ اور پشاور صدر کیجانب جانیوالی تمام سڑکیں بند رہیں، دوسری جانب آل گورنمنٹ امپلائز کنفیڈریشن کیجانب سے پشاور پریس کلب کے سامنے کئے گئے مظاہرے کیوجہ سے ٹریفک جام رہا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں آج آل گورنمنٹ امپلائز کنفیڈریشن اور آل ٹیچر کو آرڈینیشن کونسل کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر کئے گئے مظاہروں کے باعث شہر بھر میں ٹریفک جام رہا، جبکہ شہری راستے بدلنے اور جگہ جگہ رُلنے پر مجبو رہے ہیں۔ صوبہ بھر کے اساتذہ کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے سامنے جاری دھرنے کے باعث جی ٹی روڈ، چارسدہ روڈ، سخی چشمہ، شامی روڈ اور پشاور صدر کی جانب جانے والی تمام سڑکیں بند رہیں، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب آل گورنمنٹ امپلائز کنفیڈریشن کی جانب سے پشاور پریس کلب کے سامنے کئے گئے مظاہرے کے باعث بھی ٹریفک جام رہا۔  اساتذہ نے ٹائم سکیل، ٹیچر سن کوٹہ اور سکول بیسڈ پالیسی کے حوالے سے جبکہ 13 بڑی تنظیموں پر مشتمل آل گورنمنٹ امپلائز کنفیڈریشن نے ہیلتھ انشورنس، یکساں نظام تعلیم، کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی اور اپنے دیگر مطالبات کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ اساتذہ کے صوبائی اسمبلی کے سامنے جاری دھرنے کے ساتھ حکام کے سے مذاکرات بھی جاری ہیں، جبکہ سرکاری ملازمین کے اتحاد نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں صوبے کے تمام پریس کلبوں سامنے مظاہروں کے علاوہ اسلام آباد پریس کلب کے سامنے دھرنا دینے کی دھمکی بھی دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 629397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/629397/مختلف-احتجاجی-مظاہروں-کے-باعث-پشاور-شہر-جام-عوام-ر-لنے-پر-مجبور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org