0
Thursday 20 Apr 2017 20:07

بجٹ 2017ء، بجٹ خسارہ 15 کھرب تک پہنچنے کا خدشہ

بجٹ 2017ء، بجٹ خسارہ 15 کھرب تک پہنچنے کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ رواں سال بجٹ کی تیاری پر آئندہ سال آنے والے انتخابات اثر انداز ہوں گے، آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ خسارہ شرح نمو کے تناسب سے چار فیصد تک رکھے جانے کا امکان ہے۔ حکومت اس سال بھی ٹیکس وصولی کے اہداف مکمل نہیں کر پائی اور اوپر سے پاناما کیس کا دباو بھی موجود ہے اور ان حالات میں آئندہ سال انتخابات کا سال ہے۔ عوام کی ضروریات پوری کرکے انہیں خوش کرنے کے لئے حکومت کو پیسے چاہیئے لیکن نیا ٹیکس لگاتے ہیں تو ووٹ بینک متاثر ہوگا، لہذا بجٹ خسارہ بڑھا دینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ حکومت اگر معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوتی ہے تو اس کا ازالہ قرض سے جاتا ہے، جس کے سبب بجٹ خسارہ بڑھتا ہے جس کے نتائج عوام کو بھگتنا ہوں گے۔

معاشی ماہرین کے مطابق آئندہ مالی سال 2017- 2018 میں بجٹ خسارہ چودہ کھرب چالیس ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ خسارہ مزید مقامی اور بیرونی قرضے لیکر پورا کرنا پڑے گا۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال بھی حکومت ٹیکس آمدنی کاہدف حاصل نہ کرسکی، ٹیکس وصولیوں میں ایک کھرب ساٹھ ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے، جبکہ خدشہ ہے کہ رواں مالی سال بجٹ خسارہ پندرہ کھرب تک بھی پہنچ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 629403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش