0
Thursday 20 Apr 2017 21:45

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں امن و امان کی خراب صورتحال برقرار ہے، آج گھاس منڈی کے قریب توپاں والا بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔  ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے توپاں والا باز میں گھات لگائے ہوئے نامعلوم ملزمان نے ڈیوٹی پر موجود دو پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا اور ان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کامران اور وقاص کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دونوں اہلکار آر آئی بی میں تعینات تھے۔ پولیس نے شہید اہلکاروں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 629421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش