0
Thursday 20 Apr 2017 23:30

پانامہ کیس کا فیصلہ نوازشریف کیخلاف جاتا نظر آ رہا ہے، اعتزاز احسن

پانامہ کیس کا فیصلہ نوازشریف کیخلاف جاتا نظر آ رہا ہے، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جج فیصلہ نہیں کر سکے تو وزیر اعظم کے ماتحت جے آئی ٹی افسران کیسے خودمختار ہو کر کام کر سکتے ہیں؟ نوازشریف کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے میں 3 ججز کی رائے سے حیران ہوں، ججز خود کہہ رہے ہیں کہ بیانات میں تضاد ہے، معاملہ جے آئی ٹی کے سپرد ہوا ہے، اب دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی بیانات میں تضادات تھے، قطری خط نے ایک اور تضاد پیدا کیا، سپریم کورٹ کے فیصلے نے تاریخی لحاظ سے روایتی انداز اپنایا ہے، ججز کی اکثریت کی آبزرویشن حکمرانوں کےخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے افسران وزیر اعظم کے ماتحت ہوں گے، ایسی صورتحال میں جے آئی ٹی کو خودمختار کیسے کہہ سکتے ہیں؟ اگر ججز مکمل فیصلہ نہیں کر سکے تو جے آئی ٹی کیا کرے گی؟ کیا جے آئی ٹی گلف اور برطانیہ سے خود ثبوت لے کر آئے گی؟۔ انہوں نے کہا کہ 2 ججز نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ نوازشریف کو مستعفیٰ ہو جانا چاہیئے، پانامہ کیس کا فیصلہ نوازشریف کیخلاف جاتا نظر آ رہا ہے، اختتام نواز شریف کے خلاف ہی ہوگا ، فیصلے سے مایوس ہوا ہوں، لگتا ہے نظریہ ضرورت پھر آ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 629429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش