0
Saturday 22 Apr 2017 08:45

کشمیر میں حالات پر قابو پانے کیلئے بھارتی حکومت عملی طور متحرک

کشمیر میں حالات پر قابو پانے کیلئے بھارتی حکومت عملی طور متحرک
اسلام ٹائمز۔ کشمیر میں حالات کو مزید بگڑنے سے بچانے کے لئے بھارتی حکومت عملی طور پر سرگرم ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں بھاجپا کے صدر امت شاہ انتیس اپریل کو جموں و کشمیر کا اہم ترین دورہ کریں گے۔ اس دوران جموں و کشمیر کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ کشمیر میں نظم و ضبط کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، لہٰذا مقامی حکومت کو بھارتی حکومت کا انتظار کئے بغیر ہی حالات سازگار بنانے ہوں گے کیونکہ ہر معاملے میں بھارتی مداخلت رشتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ امت شاہ دو روز تک کشمیر میں قیام کریں گے جس دوران وہ ریاستی حکومت، گورنر اور فوج کے اعلٰی کمانڈروں سے ملیں گے، جس میں ریاست کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امت شاہ کو بھارتی وزیراعظم کی ہدایت پر کشمیر بھیجا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے ریاست کے حالات میں بدلاؤ لانے کا کام سونپا گیا ہے۔ امت شاہ کے دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر کی مخلوط حکومت کے اندر بھی کئی ایک معاملات پر پھوٹ اور اختلافات پیدا ہوچکے ہیں، جس میں قانون ساز اسمبلی کی تازہ نشستوں پر کراس ووٹنگ کا معاملہ بھی چھا گیا ہے، جس پر دونوں پارٹیوں کے درمیان ان بن شروع ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 629482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش