0
Sunday 7 Jun 2009 13:00

لبنان میں آج پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ ہو رہی ہے

لبنان میں آج پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ ہو رہی ہے
بیروت: لبنان میں آج پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے۔پارلیمانی انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والی پارٹی آئندہ 4سال کے لئے حکومت بنائے گی۔انتخابات میں حزب اللہ اور اس کی اتحادی جماعتوں اور امریکی حمایت یافتہ جماعتوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے ۔ایک جائزے کے مطابق انتخابات میں شام اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کی کامیابی کی توقع ہے جبکہ بعض سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ لبنان میں مخلوط کابینہ کی تشکیل کا امکان ہے ۔ لبنان کے پارلیمانی نظام میں مذہبی فرقوں کی بنیاد پر نشستیں اور اہم حکومتی عہدے تقسیم کیے جاتے ہیں۔ سالہا سال سے خانہ جنگی سے متاثرہ کثیرالمذہبی اس ملک میں طے شدہ کوٹہ سسٹم کے تحت پارلیمان میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نشستیں برابر ہیں۔ ملک کا صدر عیسائی ہوتا ہے، وزیرِاعظم سُنی جبکہ پارلیمنٹ کا اسپیکر شیعہ رُکنِ پارلیمان منتخب کیا جاتا ہے جبکہ کابینہ کی اہم  وِزارتیں بھی ایک طے شدہ فارمولے کے تحت اہم فرقوں اور گروپوں کے نمائندوں کے درمیان تقسیم کی جاتی ہیں۔

خبر کا کوڈ : 6295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش