0
Friday 21 Apr 2017 15:24

کراچی پولیس کی کارروائیاں، 18 ملزمان گرفتار

کراچی پولیس کی کارروائیاں، 18 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رینجرز اختیارات ختم ہونے کے بعد پولیس کی کارروائیوں میں تیزی آگئی، رات بھر تابڑتوڑ کارروائیوں کے دوران ستر افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے کراچی پولیس کی مختلف کارروائیاں میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ سرچ آپریشن کے دوران 52 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ نیو کراچی خمیسو گوٹھ اور گلبرگ کے علاقوں میں مشتبہ افراد کی موجودگی پر پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ موچکو پولیس نے مبینہ مقابلے میں لیاری گینگ وار کے ایک ملزم گرفتار کر لیا، جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے۔ درخشاں اور ناظم آباد پولیس نے بھی 16 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، جبکہ لیاری کلاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ دوسری جانب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سولجر بازار میں غیر قانونی طور پر مسمار کئے جانے والے قومی ورثہ قرار دیئے گئے جوفل ہرسٹ اسکول کی عمارت منہدم کرنے کے کیس میں اینٹی انکروچمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری ندیم نیاز کو گرفتار کرلیا۔


خبر کا کوڈ : 629528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش