QR CodeQR Code

پشاور، 2 ڈی ایس پیز اور 2 ایس ایچ اوز تبدیل، اعلامیہ جاری

21 Apr 2017 19:55

چیف کیپٹل سٹی پولیس کیجانب سے ایس ایچ او فقیرآباد اعجاز خان کو تبدیل کرکے ایس ایچ او بھانہ ماڑی جبکہ انسپکٹر دیار خان کو ایس ایچ او فقیر آباد تعینات کردیاگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ پولیس میں 2 ڈی ایس پی اور 2 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق آئی جی پی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق  انیلہ ناز کو ڈی ایس پی ٹریننگ سی پی او سے تبدیل کرڈی ایس پی آپریشنز سی پی او اور ساجد ممتاز کو ڈی ایس پی آپریشنز سے تبدیل کرکے ڈی ایس پی ٹریننگ تعینات کردیاگیا، جبکہ چیف کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے ایس ایچ او فقیرآباد اعجاز خان کو تبدیل کرکے ایس ایچ او بھانہ ماڑی جبکہ انسپکٹر دیار خان کو ایس ایچ او فقیر آباد تعینات کردیاگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 629596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/629596/پشاور-2-ڈی-ایس-پیز-اور-ایچ-اوز-تبدیل-اعلامیہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org