0
Friday 21 Apr 2017 21:59

پشاور موٹروے کی بروقت کارروائی، اسلحہ اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

پشاور موٹروے کی بروقت کارروائی، اسلحہ اسمگل کرنیکی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔ پشاور پولیس نے موٹروے پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلحہ سے بھری گاڑی درہ آدم خیل سے پنجاب اسمگل کر رہے تھے، جس پر پولیس کی بروقت کارروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 10 کلاشنکوف، 32 پستول، 95 میگزین اور سینکڑوں کارتوس برآمد کر لئے۔ پولیس کے مطابق ملزم اورنگزیب اور مراد کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے، جنہیں مزید تفتیش کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 629629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب