QR CodeQR Code

ایران کیساتھ ایٹمی سمجھوتے پر نظرثانی ضروری، امریکہ اسرائیل کو تمام خطرات سے محفوظ رکھنے کا پابند ہے، جیمز میٹس

21 Apr 2017 14:03

پریس کانفرنس میں اسرائیلی وزیر جنگ اویگدور لیبرمین نے امریکی حکام کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے دہشتگرد گروہوں کو وجود میں لانے اور علاقے و دنیا کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے میں تل ابیب اور واشنگٹن کے کردار کو نظرانداز کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران علاقے میں اصلی خطرہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس نے علاقے میں اپنے کرتوتوں کی ذمہ داری دوسروں پر عائد کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی سکیورٹی کے وعدے پر کاربند رہنے پر تاکید کی ہے۔ امریکی وزیر جنگ نے تل ابیب میں صیہونی وزیر جنگ اوگدور لیبرمین کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ اسرائیل کو تمام خطرات سے محفوظ رکھنے کا پابند ہے۔ جیمز میٹس نے خان شیخون میں مشکوک کیمیائی حملے کے بارے میں دعویٰ کیا کہ شامی حکومت اپنے کیمیائی ہتھیاروں کو بچائے ہوئے ہے۔ حکومت شام نے امریکہ اور روس کے تعاون کے نتیجے میں اپنے کیمیائی ہتھیار اقوام متحدہ کے سپرد کر دیئے ہیں۔ امریکی وزیر جنگ نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کی جانب اشارہ کیا اور ایک بار پھر اس سلسلے میں اپنے ملک کی وعدہ خلافیوں کی جانب کوئی اشارہ کئے بغیر دعویٰ کیا کہ ایران کی سرگرمیوں سے ایٹمی سمجھوتے کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور اس بنا پر ایٹمی سمجھوتے پر نظرثانی ضروری ہے۔ اس پریس کانفرنس میں اسرائیلی وزیر جنگ اویگدور لیبرمین نے امریکی حکام کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے دہشت گرد گروہوں کو وجود میں لانے اور علاقے و دنیا کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے میں تل ابیب اور واشنگٹن کے کردار کو نظرانداز کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران علاقے میں اصلی خطرہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 629649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/629649/ایران-کیساتھ-ایٹمی-سمجھوتے-پر-نظرثانی-ضروری-امریکہ-اسرائیل-کو-تمام-خطرات-سے-محفوظ-رکھنے-کا-پابند-ہے-جیمز-میٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org