0
Friday 21 Apr 2017 21:08

مزار شریف، طالبان کے فوجی کیمپ میں 2 خودکش حملے اور فائرنگ، 50 سے زائد اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

مزار شریف، طالبان کے فوجی کیمپ میں 2 خودکش حملے اور فائرنگ، 50 سے زائد اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی افغانستان میں طالبان کے افغان فوج کے بیس پر حملے میں 50 سے زائد اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ امریکی فوج کے ترجمان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مسلح افراد کا حملہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ نیٹو کے ریزولیوٹ سپورٹ آپریشن کے کمانڈر امریکی جنرل جان نکلسن نے اپنے علیحدہ بیان میں کہا کہ افغان آرمی کے 209 ویں کور بیس پر حملے میں نماز ادا کرنے والے اور کھانے کی جگہ پر موجود فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری کا کہنا تھا کہ افغان آرمی کے یونیفارم میں ملبوس مسلح افراد نے صوبہ بَلخ کے دارالحکومت مزارِ شریف کے مضافات میں آرمی کمپاؤنڈ پر دھاوا بولا۔ انہوں نے بتایا کہ افغان آرمی کے کور پر حملے میں 10 حملہ آور شامل تھے، جن میں سے 7 کو جوابی کارروائی میں ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2 نے جھڑپ کے دوران خود کو دھماکوں سے اڑا لیا۔ قبل ازیں انہوں نے حملے میں 8 افغان فوجی اہلکاروں کے ہلاک اور 11 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔ اپنے بیان میں طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔ اس سے قبل مارچ کے اوائل میں کابل کے مرکزی ملٹری ہسپتال پر حملہ کیا گیا تھا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔
خبر کا کوڈ : 629719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش