QR CodeQR Code

ڈی آئی خان تیز بارش اور آندھی، مکان کی چھت گر نے سے ماں اور بیٹی جاں بحق، 6 افراد زخمی

22 Apr 2017 13:57

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ماڈل ٹاون کے علاقے میں پیش آیا، زخمی ہونیوالے افراد کو ریسکیو 1122 نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے، واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز بارش اور آندھی کا سلسلہ جاری ہے، تیز بارش اور آندھی کیوجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ متاثرہ خاندان کے دیگر 6 افراد بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ماڈل ٹاون کے علاقے میں پیش آیا ہے، زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو 1122 نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 629772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/629772/ڈی-آئی-خان-تیز-بارش-اور-آندھی-مکان-کی-چھت-گر-نے-سے-ماں-بیٹی-جاں-بحق-6-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org