QR CodeQR Code

رینجرز اختیارات کو ایشو بنایا گیا، وزیراعلیٰ سندھ جو بھی فیصلہ کریں گے کابینہ کی حمایت حاصل ہوگی، ناصر حسین شاہ

22 Apr 2017 19:47

سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رینجرز کو 90 دن کے اختیارات دیئے گئے ہیں، اختیارات کو ایشو بنایا گیا ہے جبکہ ان کے اختیارات میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، رینجرز کے پاس جو اختیارات تھے وہی ملے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کو ایشو بنایا گیا ہے، لیکن وزیراعلی ٰسندھ مراد علی شاہ جو بھی فیصلہ لیں گے انہیں کابینہ کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد ناصر حسین شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے ابہام کو دور کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سے مشاورت کی ہے، مراد علی شاہ جو بھی فیصلہ کریں گے کابینہ کی حمایت حاصل ہوگی، کیونکہ رینجرز کو اختیارات دینے سے پہلے کابینہ کا اجلاس ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کو 90 دن کے اختیارات دیئے گئے ہیں، اختیارات کو ایشو بنایا گیا ہے جبکہ ان کے اختیارات میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، رینجرز کے پاس جو اختیارات تھے وہی ملے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 629899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/629899/رینجرز-اختیارات-کو-ایشو-بنایا-گیا-وزیراعلی-سندھ-جو-بھی-فیصلہ-کریں-گے-کابینہ-کی-حمایت-حاصل-ہوگی-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org