QR CodeQR Code

تخریب کاری کی کوشش ناکام، اسلحہ سے بھری کار پکڑی گئی

22 Apr 2017 20:33

موٹروے پر پولیس کے اہلکاروں نے ایک مشکوک کار نمبر ای ڈبلیو 823 کو روکا اور تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 10 بندوقیں، 32 پستول، ایک بندوق 12 بور، ایک رپیٹر، 31500 کارتوس اور 94 میگزین برآمد کرلیا،


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے لاکھوں کا اسلحہ علاقہ غیر سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 سمگلر گرفتار کرلئے۔ گزشتہ روز ایس پی رورل فرقان بلال نے چمکنی کےقریب موٹروے پر ناکہ بندی  کررکھی تھی کہ اس دوران انہوں نے ایک مشکوک کار نمبر ای ڈبلیو 823 کو روکا اور تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 10 بندوقیں، 32 پستول، ایک بندوق 12 بور، ایک رپیٹر، 31500 کارتوس اور 94 میگزین برآمد کرلیا، جبکہ گاڑی میں موجود ملزم اورنگزیب اور مراد گل سکنہ شینے کلے درہ آدم خیل کو گرفتار کرلیا۔ ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔


خبر کا کوڈ: 629912

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/629912/تخریب-کاری-کی-کوشش-ناکام-اسلحہ-سے-بھری-کار-پکڑی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org