0
Saturday 22 Apr 2017 21:10

آئی ایس آئی نے ایمن الزواہری کو کراچی میں چھپا رکھا ہے، سابق سی آئی اے سربراہ

آئی ایس آئی نے ایمن الزواہری کو کراچی میں چھپا رکھا ہے، سابق سی آئی اے سربراہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے سابق سربراہ نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس آئی القاعدہ کے سربراہ ایمن الزواہری کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے، جس نے ممکنہ طور پر اسے کراچی میں چھپا رکھا ہے۔ ”نیوز ویک“ کے مطابق امریکی خفیہ ادارے (سی آئی اے) کے سابق افسر بروس رائیڈل کا کہنا ہے کہ 2001ء کے آواخر میں جب امریکی فوج نے افغانستان سے القاعدہ کا صفایا کیا تب سے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ایمن الزواہری کو بچانے کی کوشش میں ہے۔ جبوب ایشیائی اور مشرق وسطیٰ کیلئے امریکہ کے 4 سابق صدور کے مشیر اعلیٰ بروس رائیڈیل نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی نے انہیں ممکنہ طور پر کراچی میں رکھا ہوا ہے، مگر اس کی لوکیشن کے حوالے سے کوئی مثبت ثبوت موجود نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد جہاں سے اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا گیا تھا اس مقام سے ملنے والے مواد سمیت کافی اشارے موجود ہیں جو اس جانب رہنمائی کرتے ہیں۔ یہ جگہ ایمن الزواہری کو چھپانے کیلئے لاجیکل ہو سکتی ہے جہاں وہ یہ سمجھ کر اطمینان محسوس کر سکتا ہے کہ امریکی فوجی یہاں نہ تو پہنچ سکتے ہیں اور نہ ہی اسے پکڑ سکتے ہیں۔ رائیڈیل نے کہا کہ 2 مئی 2011ء کو شہر کراچی امریکی فوجیوں کیلئے اسامہ بن لادن کو پکڑنے اور کمانڈو آپریشن کرنے کیلئے بہت مشکل مقام ہو سکتا تھا کیونکہ اس شہر میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہوتی ہے جہاں پاکستان کے بحری اور ہوائی اڈے بھی موجود ہیں جہاں فورسز فوری طور پر امریکی فوجیوں کی راہ میں حائل ہو سکتی تھیں۔ اگر وہ افغانستان کی سرحد کے ساتھ کسی مقام پر ہوتا تو میرا خیال ہے کہ اسے گرفتار کرنے کے جذبے میں مزید شدت ہوتی مگر کراچی میں اس کی گرفتاری بہت مشکل ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 629920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش