0
Sunday 23 Apr 2017 15:43

کراچی میں آج سیاسی گہماگہمیوں کا دن ہوگا

کراچی میں آج سیاسی گہماگہمیوں کا دن ہوگا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں آج سیاسی گہماگہمی عروج پر ہوگی، مختلف جماعتوں کی سیاسی سرگرمیون کے باعث شہر کی بیشتر سڑکیں آج بند رہیں گی، آج ایم کیو ایم پاکستان، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ریلیاں نکالیں گی، جبکہ تحریک انصاف جلسہ کریگی، ریلیوں کے باعث شہر کی اہم شاہراہیں بند رہیں گی، لیکن ٹریفک پولیس کی جانب سے تاحال کوئی متبادل ٹریفک پلان نہیں دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان لیاقت آباد سے مزار قائد تک ریلی نکالے گی، مسلم لیگ (ن) کارساز سے پریس کلب تک یوم تشکر ریلی نکالے گی، جبکہ پیپلز پارٹی لیاری سے ریگل چوک تک ’’نو نواز نو‘‘ ریلی نکالے گی، جبکہ پاکستان تحریک انصاف رات آٹھ بجے کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں جلسہ کرے گی۔ کورنگی کی شاہراہیں بھی سیاسی شو پیش کریں گی۔ پیپلز پارٹی وفاق کی جانب سے گیس کی عدم فراہمی اور پاناما فیصلے پر آج کراچی میں احتجاج شروع کر رہی ہے۔ ''نو نواز نو'' کا نعرہ لگا کر مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی جائیں گی، جبکہ ملیر پریس کلب کے قریب دھرنا بھی دیا جائے گا۔ ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کراچی میں ریلیوں کے باوجود ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کیلئے کسی منتبادل روٹ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ریلیاں سڑکوں پر آنے کی صورت میں شہر بھر میں ٹریفک جام کا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 630124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش