0
Sunday 23 Apr 2017 15:45

افغانستان سے 13 دہشتگردوں کو پاکستان میں داخل کرنیکی کوشش کیجا رہی ہے

افغانستان سے 13 دہشتگردوں کو پاکستان میں داخل کرنیکی کوشش کیجا رہی ہے
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے کنٹر کے ضلع غازی آباد میں دہشت گردوں کا ایک اور تربیتی کیمپ کھولا ہے جہاں پر 13 دہشت گردوں کو مذموم منصوبے دے کر پاکستان میں داخل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ پرنٹ میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کر دیا ہے اور پنجاب میں بھی ممکنہ دہشتگردی کے تدراک کیلئے ہر سطح پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ اخبار کے ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان مولوی فضل اللہ گروپ کی طرف سے پشاور، نوشہرہ اور لاہور میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ این ڈی ایس کی مدد سے دہشتگردی کرسکتی ہے۔ غازی آباد میں بنائے گئے تربیتی کیمپ میں دہشتگردی کی تربیت پانے والے دہشتگردوں میں تین کا تعلق ازبکستان سے ہے جن میں اسرائیل، احمد شاہ اور شاہد اللہ شامل ہیں جبکہ دیگر دہشتگردوں میں امان اللہ، عبداللہ، محمد الکبیر، اسماعیل، فضل ربی، نثار، عبدالسلام اور امین اللہ شامل ہیں۔

اخبار کے مطابق این ڈی ایس، را نے فیصلہ کیا ہے کہ ان دہشت گردوں کو طورخم کی بجائے دیگر راستوں سے پاکستان میں جعلی ویزوں کے ذریعے داخل کیا جائے گا اور وہ انٹیلی جنس کے اداروں کے علاوہ پشاور میں کام کرنے والے امریکی قونصلیٹ کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر نوشہرہ، لاہور کے کینٹ علاقوں میں بھی ممکنہ طور پر کارروائی کرسکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے بتایا کہ دہشتگردوں کے مذموم منصوبوں کے بارے میں تھرٹ الرٹ 238 کے ذریعے تمام حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ ہر سطح پر دہشت گردی کے تدراک کیلئے سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے جائیں اور پنجاب سکیورٹی سٹیبلشمنٹ ایکٹ 2015ء پر بھی سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 630125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش