0
Sunday 23 Apr 2017 21:47

پشاور، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 رکنی گروہ گرفتار، چھینے گئے موبائلز، اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد

پشاور، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 رکنی گروہ گرفتار، چھینے گئے موبائلز، اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر میں عرصہ دراز سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 رکنی گروہ کو بےنقاب کرکے چھینے گئے موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان سٹی سرکل کے مختلف تھانہ جات کے علاوہ پشاور کے کینٹ، رورل اور صدر سرکلز کے تھانہ جات کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔ گرفتار ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں کئی وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی زیرِ نگرانی پولیس پر مشتمل ٹیموں نے تھانہ بھانہ ماڑی اور یکہ توت میں مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران 5 رکنی بدنام زمانہ رہزن اور موبائل سنیچرز گروہ، بابر سلطان ولد تاج محمد سکنہ ڈاگ حسن خان، عبد اللہ ولد خورشید سکنہ شاہ قبول، نعمان ولد نور خان سکنہ دورہ روڈ، علی نواز ولد عبدالرب سکنہ بھانہ ماڑی، امجد ولد احسان اللہ سکنہ سردار احمد جان کالونی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 30 بور پستول، ایک موٹرسائیکل زیمکو برآمد کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 630215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش