0
Sunday 23 Apr 2017 23:16

اختیارات لے کر رہوں گا، کراچی صرف متحدہ پاکستان کا ہے، پر امن رہ کر مطالبات حل کرانا چاہتے ہیں، وسیم اختر

اختیارات لے کر رہوں گا، کراچی صرف متحدہ پاکستان کا ہے، پر امن رہ کر مطالبات حل کرانا چاہتے ہیں، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ میں اپنے اختیارات لے کر اور کراچی والوں کو اختیارات دلاکر رہوں گا، کراچی کسی کا نہیں ہے، یہ صرف متحدہ پاکستان کا رہے گا، کراچی والے اب مزید تباہی نہیں ہونے دیں گے، پر امن رہ کر اپنے مطالبات حل کروانا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ پاکستان کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ ہمارے ہاتھ باندھ کر ختم کردیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، وہ اربوں روپے کھا گئے اور کہیں بھی کام نہیں کرایا گیا، سندھ حکومت کی بیڈگورننس پر پورا ملک بول رہا ہے، اندرون سندھ بھی تباہی ہی تباہی ہے، سندھ سے اربوں کھربوں روپے دبئی اور لندن شفٹ ہوچکے ہیں، افسوس کہ کرپٹ ترین لیڈر شپ اب پاناما پاناما کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پورا سندھ پیپلز پارٹی کے خلاف سراپا احتجاج ہے، سندھ حکومت سے بار بار اپیل کرنے کے باوجود ملنے کا ٹائم نہیں دیا گیا۔ میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 8 سال سے اقتدار میں ہے، لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد تباہ ہوگئے، جو حکومت اپنا گھر لاڑکانہ صحیح نہیں کرسکتی وہ کراچی کو کیا صحیح کرے گی، ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے، جیل سے آنے کے بعد ہر جماعت سے ملاقات کی، اسیروں کی فیملیز کا بھی برا حال ہے۔
خبر کا کوڈ : 630233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش