0
Monday 24 Apr 2017 19:37

وزیراعظم کیخلاف قرارداد لانے کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب

وزیراعظم کیخلاف قرارداد لانے کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب
اسلام ٹائمز۔ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کے خلاف قرارداد پیش کرنے کے لیے اجلاس کو وقت سے پہلے ہی طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ 2 مئی تھی تاہم اب 25 اپریل کو اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جس میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی وزیراعظم کے خلاف قرارداد پیش کریں گے۔ قرارداد میں تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے سپیکر کے پی کے اسد قیصر کے خلاف قرار داد لائے جانے کا امکان بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 630484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش