0
Monday 24 Apr 2017 22:28

وزیراعلٰی پرویز خٹک کیخلاف صوبائی اسمبلی میں قرارداد پیش

وزیراعلٰی پرویز خٹک کیخلاف صوبائی اسمبلی میں قرارداد پیش
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کے رکن ضیاءاللہ آفریدی نے وزیراعلٰی پرویز خٹک کے خلاف قراداد پیش کی ہے۔ قرارداد میں رکن اسمبلی نے موقف اپنایا ہے کہ احتساب کمیشن کے سابق ڈی جی نے وزیراعلٰی پر کرپشن کے الزامات عائد کئے تھے، لہٰذا تحریک انصاف کے چیئرمین اپنے ویژن کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کریں، جس کے مکمل ہونے تک انہیں وزارت اعلٰی کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ ضیاءاللہ آفریدی صوبائی حکومت پر احتساب کمیشن کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا الزام بھی عائد کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 630538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش