0
Monday 24 Apr 2017 23:30

حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث انتہاپسندی کو تقویت مل رہی ہے، ثروت اعجاز قادری

حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث انتہاپسندی کو تقویت مل رہی ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، انتہاپسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں، مگر حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور انصاف کی عدم فراہمی کے باعث انتہاپسندی کو تقویت مل رہی ہے، حکمران، عدلیہ اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے عوام کو فوری انصاف فراہم اور توہین ناموس رسالت کے مرتکب افراد کے خلاف فوری کارروائی کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی کراچی میں اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر علماء و مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں سوشل میڈیا اور اپنے ایجنٹوں کے ذریعے اسلام مخالف گستاخیاں کر رہی ہیں اور کہیں جھوٹی نبوت کا دعویٰ کرکے اسلام کی اساس کو نقصان پہنچا رہی ہیں، جب قانون نافذ کرنیوالے اور حکمران انہیں لگام نہیں دینگے، حقائق کی روشنی میں انہیں منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جائیگا، تو پھر ہر عاشق رسول ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے اپنا ایمانی فریضہ ادا کرنے پر مجبور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے آگے بڑھ کر کام کریں، نماز جمعہ کے خطابات میں امن و سلامتی و بھائی چارے اور احترام انسانیت کے فلسفے کو اجاگر کریں۔
خبر کا کوڈ : 630552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش