QR CodeQR Code

شمالی کوریا آج رات ایٹمی دھماکہ کر سکتا ہے، امریکی تھینک ٹینک کا دعویٰ

24 Apr 2017 23:42

تھینک ٹینک کے سربراہ نے شمالی کوریا میں اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا اب سے محض چند گھنٹوں کے بعد ایٹمی دھماکا کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی تھینک ٹینک نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا آج رات ایٹمی دھماکہ کرسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی تھینک ٹینک کے سربراہ نے شمالی کوریا میں اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا اب سے محض چند گھنٹوں کے بعد ایٹمی دھماکا کرے گا۔ قبل ازیں سینٹر آف نیشنل انٹرسٹ کے ڈائریکٹر آف ڈیفنس اسٹڈیز ہیری کزینز نے پہلے ٹوئٹ کیا کہ مجھے شمالی کوریا میں موجود سرکاری عہدیداروں کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کوریائی حکومت کی جانب سے آج ایٹمی دھماکہ کرنے کے 50 فیصد امکانات ہیں۔ یہ انکشاف ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب چین، امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان تعلقات کو بہتر کرانے اور شمالی کوریا کو میزائل پروگرام کو بند کرانے کی لئے کوشاں ہے۔


خبر کا کوڈ: 630556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/630556/شمالی-کوریا-آج-رات-ایٹمی-دھماکہ-کر-سکتا-ہے-امریکی-تھینک-ٹینک-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org