QR CodeQR Code

راجہ فاروق کی صدر آزاد ریاست سے ملاقات

25 Apr 2017 12:13

ملاقات میں آزاد ریاست کی تعمیر و ترقی، مجموعی سیاسی صورتحال، تحریک آزادی کشمیر، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم، کشمیری لڑکوں کو ڈھال بنا کر فوجی گاڑیوں کے گشت، انسانی حقوق کی پامالیوں کی بات چیت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے وزیراعظم راجہ فاروق خان  نے ملاقات کی اور آزاد ریاست کی تعمیر و ترقی، مجموعی سیاسی صورتحال، تحریک آزادی کشمیر، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم، کشمیری لڑکوں کو ڈھال بنا کر فوجی گاڑیوں کے گشت، انسانی حقوق کی پامالیوں اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مقبوضہ وادی کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کی حکمت عملی کے سلسلے میں مشاورت کی گئی۔ صدر اور وزیراعظم آزادکشمیر نے اس امر پر اتفاق کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو عالمی ذرائع ابلاغ میں اجاگر کرنے کے لئے ہمیں یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات اور اساتذہ سے تعاون حاصل کرنا ہو گا۔ دونوں رہنماؤں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 630629

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/630629/راجہ-فاروق-کی-صدر-آزاد-ریاست-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org