0
Tuesday 25 Apr 2017 19:43

مردم و خانہ شماری کے آغاز پر سرگودھا ڈویژن میں ایک ماہ کیلئے ہائی الرٹ جاری

مردم و خانہ شماری کے آغاز پر سرگودھا ڈویژن میں ایک ماہ کیلئے ہائی الرٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں مردم و خانہ شماری کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر ضلع سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں ایک ماہ کیلئے ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ سرگودہا انتظامیہ کے مطابق کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پنجاب کانسٹیبلری سے 5 ریزو فورسز بھی سرگودھا پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنیوالے دیگر ادارے آفیسرز، آفیشلز اور ملازمین نے اپنی اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں۔ مردم شماری کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ضلع کو 51 سیکٹرز اور 411 سرکلز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ڈیوٹیوں کی مانیٹرنگ اور صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے ڈی پی او آفس میں گزشتہ روز ڈی ایس پی لیگل کی زیر نگرانی کنٹرول روم مکمل فعال کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حساس علاقوں میں مردم شماری سے قبل اور معمول کے سرچ آپریشنز جاری رہیں گے، محکمہ پولیس کی طرف سے افرادی قوت پوری کرنے کیلئے دفاتر میں موجود پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ رضا کاروں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 630747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش