QR CodeQR Code

پشاور، بارودی مواد سے بھری گاڑی برآمد، 2 دہشت گرد گرفتار، کرم ایجنسی میں سرکاری اسکو ل کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

4 Apr 2011 20:35

اسلام ٹائمز:پولیس کے بیان کے مطابق بھاری مقدار میں بارودی مواد سمیت درجنوں ڈیٹونیٹرز اور دیگر تخریبی مواد بھی برآمد کیا گیا، ادھر کرم ایجنسی دھماکے کے نتیجے میں سکول کو سخت نقصان پہنچنے کے علاوہ سکول کا چوکیدار بھی تاحال لاپتہ ہے


پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور میں چمکنی پولیس نے بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑ لی ہے جس میں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد سمیت درجنوں ڈیٹونیٹرز اور دیگر تخریبی مواد بھی برآمد کیا گیا اور دو دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔ دھشتگردوں سے پوچھ گچ کی جا رہی ہے، جن سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔ 
ایک اور واقعہ میں کرم ایجنسی میں نامعلوم شدت پسندوں نے ایک سرکاری اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں دہشتگردوں نے گورنمنٹ اسکول کی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں اسکول کا ایک استاد زخمی ہو گیا، جبکہ حملے کے بعد اطراف کے لوگ جائےوقوعہ پر پہنچ گئے۔ سکول کو سخت نقصان پہنچنے کے علاوہ دھماکے کے بعد سے سکول کا چوکیدار بھی تاحال لاپتہ ہے۔ 




خبر کا کوڈ: 63097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/63097/پشاور-بارودی-مواد-سے-بھری-گاڑی-برآمد-2-دہشت-گرد-گرفتار-کرم-ایجنسی-میں-سرکاری-اسکو-ل-کو-دھماکے-اڑا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org