0
Wednesday 26 Apr 2017 12:35

کرم ایجنسی، دھماکے میں شہیداء کے لواحقین کو 5 لاکھ، اور زخمیوں کو 1 لاکھ روپے امداد کا اعلان

کرم ایجنسی، دھماکے میں شہیداء کے لواحقین کو 5 لاکھ، اور زخمیوں کو 1 لاکھ روپے امداد کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سنٹرل کرم گاودر میں مسافر وین پر ہونے والے بم دھماکے میں شہید 14 افراد کی تدفین کر دی گئی ہیں، جبکہ بنگش طوری قبیلے نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور مظہر شاہین نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے 2 لاکھ روپے اور پولیٹیکل انتظامیہ نے 3 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے، جبکہ زخمیوں کو بھی 1 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ دوسری جانب پولیٹیکل انتظامیہ نے دھماکے کے بعد اجتماعی ذمہ داری کے تحت 19 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن کو جرمانہ ادا کرنے کے بعد رہا کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ منگل کے روز گاودر سے صدہ جانے والی مسافر وین پر ریمورٹ کنٹرول بم کا دھماکہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجہ میں 14 افراد شہید جبکہ 9 شدید زخمی ہوئے تھے، جن میں 8 شدید زخمیوں کو فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 630975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش