QR CodeQR Code

عمران خان اور شیخ رشید کی ڈیکٹیشن کو تسلیم نہیں کرینگے

اے این پی وزیراعظم سے استعفٰی اور گو نواز گو کا حصہ نہیں بنے گی، غلام احمد بلور

26 Apr 2017 16:51

اے این پی کے سربراہ کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان نے خود پانامہ کیس کا فیصلہ تسلیم کرنیکا کہا تھا لیکن اب وہ شرارت کر رہے ہیں، ہم نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ اے این پی قومی ایشوز پر پیپلز پارٹی کی اتحادی ہے لیکن ہم وزیراعظم سے استعفٰی کا مطالبہ نہیں کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ اے این پی وزیراعظم نواز شریف سے استعفٰی اور گو نواز گو کا حصہ نہیں بنے گی، پی پی کے اتحادی ہیں لیکن شیخ رشید اور عمران خان کی ڈیکٹیشن تسلیم نہیں کرینگے۔ اے این پی نے جماعت کا اہم اجلاس آج بدھ کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ غلام احمد بلور نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے آج بدھ کو اہم اجلاس طلب کیا ہے، جس میں باقاعدہ تمام رہنمائوں سے مشاورت کیبعد فیصلہ کیا گیا کہ ہم عمران خان اور شیخ رشید کی ڈیکٹیشن کو تسلیم نہیں کرینگے، اے این پی کبھی بھی گو نواز گو کا حصہ نہیں بنے گی، عمران خان نے خود پانامہ کیس کا فیصلہ تسلیم کرنے کا کہا تھا لیکن اب وہ شرارت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی وزیراعظم سے کبھی بھی استعفٰی کا مطالبہ نہیں کریگی کیونکہ ہم قومی مفاد میں فیصلہ کرتے ہیں۔ غلام احمد بلور نے کہا کہ ہم نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ اے این پی قومی ایشوز پر پیپلز پارٹی کی اتحادی ہے لیکن ہم وزیراعظم سے استعفٰی کا مطالبہ نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 631087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/631087/اے-این-پی-وزیراعظم-سے-استعف-ی-اور-گو-نواز-کا-حصہ-نہیں-بنے-گی-غلام-احمد-بلور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org